شاہین شاہ کیساتھ بیٹی کی منگنی،شاہد آفریدی کے اہلخانہ کا جواب آگیا

شاہین شاہ کیساتھ بیٹی کی منگنی،شاہد آفریدی کے اہلخانہ کا جواب آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کے بارے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں اس بارے اب شاہین شاہ کے والدایاز خان نے بھی وضاحت بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےنوجوان اور مشہور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج کے بارے گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ ان کے داما بننے جارہے ہیں، ان خبروں کی مزید وضاحت کے لئے شاہین شاہ کے والد ایاز خان کا ایک بیان سامنے آیا۔

فاسٹ باؤلر کے والد کا کہناتھا کہ ہم نے اپنے بیٹے شاہین کے لئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے کیونکہ ہمارے ان کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، جواب میں شاہد آفریدی کے اہلخانہ نے رضامندی ظاہر کردی ہے،ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوجائیں گے، شاہین شاہ کے والد کا مزید کہناتھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔اہلخانہ کی رضامندی کے بعد شاہد آفریدی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ وہ بیٹی کی زندگی کا اہم فیصلہ کرنے پر گھر والوں کی خوشی میں خوش ہیں یا نہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی سے نسبت طے پا گئی ہے،بچی کی تعلیم دو سال بعد مکمل ہوگی، تعلیم کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد منگنی کی رسم اور شادی کے بارے حتمی فیصلہ کرتے بتایا جائے گا۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer