ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام

 کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے پانچ روزہ عبادت کے بعد بین المذاہب اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
کیتھڈرل چرچ لارنس روڈ ریگل چوک لاہور میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ مولانا محمد عاصم مخدوم، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ فادر فرانس ندیم، مولانا قاری خالد محمود سمیت مسیحی برادری نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں کرونا وائرس کے شکار افراد کے لیے دعا کی گئی، مخدوم عاصم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک آفت ہے، وائرس کے خاتمہ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ لوگ اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ بشپ سبیسٹین نے کہا کہ پانچ روزہ دعائیہ تقریب کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں دوسرے دوست ممالک کے لیے ہمدردی اور محبت کا پیغام دینا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer