ایف بی آر نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

ایف بی آر نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کی شامت آگئی، ایف بی آر نےمختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) نے 3 سال کے انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے والے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے، ایف بی آر نے محکمہ پولیس، مواصلات و تعمیرات، محکمہ صحت، سوئی گیس، پاکستان ریلویز، سول سیکرٹریٹ، لیسکو، کسٹمز اور مختلف بنکوں سمیت سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نان فائلر ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2016،17اور2018 کے انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ڈیڑھ لاکھ نان فائلرز کو20ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز بھجوائے گئے۔

کمشنر آرٹی او ٹو سید محمود حسین جعفری کی ہدایت پر نان فائلرز کو شوکاز نوٹس جاری کر کے 14 دن میں گوشوارے جمع کرانے کی مہلت دے دی گئی ہے، گوشوارے جمع نہ کرنیوالوں کے خلاف ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer