کورونا وائرس کے تدراک کیلئے مارکیٹوں میں سپرے کرنیکا فیصلہ

کورونا وائرس کے تدراک کیلئے مارکیٹوں میں سپرے کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا وائرس کے تدارک کے لیے بڑا فیصلہ، بڑی مارکیٹس میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے سپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
ٹولنٹن مارکیٹ، فش، برڈز مارکیٹ اور دیگر مارکیٹ میں سٹرلائزیشن ہوگی۔ پی ایس ایل میچز کے بعد قذافی سٹیڈیم میں بھی سٹرلائزیشن ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال اینٹی کرونا وائرس مہم کو لیڈ کریں گے۔ ڈی سی دانش افضال کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، پی ایچ اے ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت آلائیڈ محکمے ایک پیج پر ہیں،کورونا کو حفاظتی انتظامات سے ہی شکست دیا جاسکتا ہے،  حکومت کی ہدایت پر اینٹی کرونا بھر پور مہم چلائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹس کی فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں، مرحلہ وار تمام مارکیٹس اور پبلک ایریاز پر سپرے ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے ٹاؤن ہال میں سپرے کرنے کی ابتدائی مشق کرائی۔ اس  موقع پر چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری،میاں وحید الزمان ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا، اے ڈی سی جی صفدر ورک، ذیشان رانجھا، عدنان رشید، مہدی معلوف، مرضیہ سلیم ،تبریز مری بھی موجود تھے۔ 

واضح رہے کہ اس وقت کرونا نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ لیے ہیں، 97 ممالک میں ایک لاکھ افراد بیمار  ہوچکے ہیں جبکہ چین میں مزید 28 افراد جان سے گئے۔ چین میں مرنے والوں کی تعداد 3027 ہو گئی ہے۔ اٹلی میں 197،ایران میں 128،جنوبی کوریا میں 144، فرانس میں 9، اسپین میں 8،عراق میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔  ہالینڈ میں پہلی ،برطانیہ میں دوسری ہلاکت ہوچکی ہے۔

پاکستان میں کروناوائرس کافی حد تک قابو میں ہے،قاتل وائرس پاکستان میں پنجےگاڑنےمیں تاحال ناکام ہے۔  گزشتہ روز کرونا کیخلاف پہلامعرکہ پاکستانی قوم نےجیت لیا۔ پہلےمریض نےوائرس کوشکست دےدی۔یحییٰ جعفری دس روز میں صحت یاب  ہوا جسے آج اسپتال سے ڈسچارج کردیاجائےگا۔ 

کورونا وائرس سے دنیا میں ہلچل: 

کوروناوائرس سےپوری دنیا میں ہلچل مچ چکی ہے۔ امریکی صدرٹرمپ نےفارماسیوٹیکل کےماہرین کوطلب کرلیا۔ کہتےہیں وائرس کا علاج دریافت کرینگے،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےخطرےکی گھنٹی بجادی، انھوں نے کہا ملک بھر میں وائرس پھیلنے کےامکانات ہیں۔

کورونانےخوف کےسائے کھیلوں کےمیدانوں پر بھی منڈلانےلگے۔ اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کروناوائرس کےباعث ملتوی کردیاگیا۔ٹورنامنٹ11سے18اپریل تک ملائیشیاکےشہرایپوہ میں کھیلاجاناتھا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے ایونٹ24ستمبرسے3اکتوبرتک کروانےکی تجویزدی ہے۔

جاپان کےسب سے بڑےاسپورٹس ایونٹ ٹوکیومیراتھن کےشرکاکی تعدادہزاروں سےسیکڑوں تک ہوگئی۔ٹوکیومیراتھن میں ہرسال35ہزارسےزائد ایتھلیٹس اور10ہزاررضاکارحصہ لیتےہیں لیکن رواں برس صرف900افرادہی میراتھن میں دوڑتےنظرآئے۔ جرمنی میں بھی کروناکےباعث مقامی اورعالمی ایونٹس کو ملتوی کردیاگیا۔نیدرلینڈمیں کرونا وائرس کاکیس سامنےآنےکےبعدمشہوراسپورٹس برانڈنائیکی نےاپنا ہیڈکواٹربندکردیا۔ بھارت میں فلم ایوارڈ تقریب منسوخ کر دی گئی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔