اصل فیمنسٹ کام پر توجہ دیتے ہیں، حقوق مانگنے پر وقت ضائع نہیں کرتے: قراة العین بلوچ

اصل فیمنسٹ کام پر توجہ دیتے ہیں، حقوق مانگنے پر وقت ضائع نہیں کرتے: قراة العین بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) معروف گلوکارہ قراة العین بلوچ نے کہا ہے کہ اصل فیمنسٹ کام پر توجہ دیتے ہیں، حقوق مانگنے پر وقت ضائع نہیں کرتے۔

عورت مارچ سے قبل اداکارہ و گلوکارہ قر العین بلوچ نے اس ٹوئٹ کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی اور لوگ جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔

 گلوکارہ قر العین بلوچ نے ایک مختصر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اصل فیمنسٹ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور وہ اپنے حقوق حاصل کرنے پر چیخنے و رونے میں میں وقت ضائع نہیں کرتے گلوکارہ کی ٹوئٹ کے بعد کئی افراد نے کمنٹس کیے جن میں کچھ افراد نے ان کی حمایت کی تو کچھ افراد نے ان سے اختلاف بھی کیا اور کچھ خواتین نے تو قر العین بلوچ کی ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کیا کہ وہ ایک خاتون ہوکر ایسا کہہ رہی ہیں۔

 جبکہ کچھ افراد نے قراة العین بلوچ سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ اگرچہ وہ اور دیگر خواتین بھی جانتی ہیں کہ وہ سچ بول رہی ہیں تاہم پھر بھی کئی لڑکیاں اور خواتین ان سے اتفاق نہیں کریں گی، کیوں کہ وہ ایک غلط پروپیگنڈے پر کام کر رہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer