ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی چالاکیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا

پنجاب پولیس کی چالاکیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا
کیپشن: City42 - Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے والی فورس ہی منشیات چور نکلی۔ فرانزک رپورٹ نے پولیس کی چالاکیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ اینٹی نارکوٹکس کوسال بھرکے دوران پکڑی جانیوالی منشیات کی بجائے جعلی منشیات بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا۔

 آئے روز حکومت کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے تشہیری مہم چلائی جاتی ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئےعوام ساتھ دے لیکن حقائق اسکے برعکس ہیں کیونکہ پولیس کی جانب سے پکڑی جانیوالی منشیات دوبارہ فروخت کردی جاتی ہے اور اسکی جگہ ضائع کرنے کیلئے تھیلوں میں جعلی منشیات بھر کر سیل کر کے اینٹی نارکوٹکس کو بھجوادیا جاتا ہے۔

چند روز قبل سرگودھا اور جھنگ سے بھجوائی جانیوالی چرس اور ہیروئن کے نمونہ جب فرانزک سائنس لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے گئے تو وہ جعلی ثابت ہوئے، جس پر آئی جی پنجاب نے تمام تھانوں کے مال خانوں اور صدرمال خانوں میں موجود منشیات چیک کرانے اور اے این ایف کو دینے سے پہلے فرانزک سے چیک کروانے کا حکم دیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer