حکومت کا کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن، جائیدادیں ضبط کرلیں

حکومت کا کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن، جائیدادیں ضبط کرلیں
کیپشن: City42 - Banned Organization
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب کا کالعد م جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت کے خلاف کریک ڈاﺅن، 192 تعلیمی ادارے، مدارس، 153ڈسپنسریز اور178 ایمبولینسیں قبضے میں لے لیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اورڈی پی اوز نے جماعت الدعوة ، فلاح انسانیت اور جیش محمد کے تمام مدارس اور جائیدادوں کی تفصیلات اکٹھی کرکے انہیں سرکاری تحویل میں لینے کے لئے کریک ڈاﺅن شروع کردیا ۔آج  جماعت الدعوة  کے 192 تعلیمی ادارے، 4 ہسپتال، 153ڈسپنسریز اور178 ایمبولینسیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے یہ کریک ڈاﺅن وفاقی حکومت کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے مدارس اور اثاثے سرکاری تحویل میں لیے جا رہے ہیں یا انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer