ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے عطائیوں کے 24 اڈے سربمہر کر دیئے

ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے عطائیوں کے 24 اڈے سربمہر کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:ہیلتھ کیئر کمیشن ان ایکشن، شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے چوبیس اڈے سربمہر کر دیئے، سیل ہونے والوں میں انیس ایلوپیتھک ، دو ہومیوپیتھک اور ایک ایک دندان ساز ، جراح اور میٹرنٹی ہوم شامل ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے سربمہر کئے جانے والےاڈوں میں توحید کلینک ومیڈیکل سٹور، خواجہ کلینک، عبدالرشید ڈسپنسری، شفیق کلینک، عباس کلینک وحافظ فارمیسی، زاہد کلینک، بھٹی کلینک، رضوان کلینک، واجد کلینک، سیف کلینک، جاوید میڈیکل سنٹر، زاہرہ میڈیکل سنٹر، ایمان کلینک، الشافی دواخانہ، قمر کلینک، نوید کلینک، سجاد کلینک، عبدالرزاق کلینک اوربرکت کلینک شامل ہیں۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے لاہور قادری ہومیوپیتھک کلینک اورحیدر ہومیوکلینک کو بھی مستند ہومیوپیتھ نہ ہونے پر بند کر دیا گیا۔ کمیشن نے حافظ ڈینٹل کلینک، منظور احمد جراح اورنسیم میٹرنٹی ہوم کو بھی عطائیوں کی جانب سے چلائے جانے پر سربمہر کر دیا ہے۔