قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں میں نئی تبدیلیاں

قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں میں نئی تبدیلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیاں،این اے 128 کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نئے حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 128 کو این اے 135 اور این اے 136 میں تقسیم کیا گیا، نئے حلقوں کے مطابق این اے 135 میں ٹھوکر نیاز بیگ،اعوان ٹاون ، راوند تحصیل،رکھ کھمبااور کاہنہ نو کے علاقے شامل ہیں،این اے 136 میں چوہنگ، مانگا منڈی،مراکہ، پاجیااور رائیونڈ شامل ہیں، این 123 میں شاہدرہ سگیاں،ٹمبر مارکیٹ ،سبزی منڈی،شامل ہیں۔

این اے 124 میں بادامی باغ، اندرون شہر،شادباغ،مصری شاہ ،ریلوے سٹیشن، قلعہ گجر سنگھ،لکشمی چوک،گوال منڈی اور ریلوے روڈ شامل ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حلقہ این اے 120 جو اب این اے 125 ہے، اس میں رواز گارڈن،اسلام پورہ،سنت نگر،ساندہ روڈ ،موہنی روڈاور مزنگ کا علاقہ شامل کیا گیا ہے۔

این 126 میں سمن آباد،سوڈوال،نواں کوٹ،شیرا کوٹ، بابو صابو،یتیم خانہ،چوبرجی چوک ،سبزہ زار سکیم اوراسلامیہ پارک شامل ہیں،این اے127 میں باغبان پورہ،کوٹ خواجہ سعید،چائنہ سکیم،محمود بوٹی،یو ای ٹی،مجاہد آباد،مغلپورہ،درس بڑے میاں اور پاکستان منٹ کے علاقے شامل ہیں۔

این اے 128 میں کرول پنڈ،بھسین،لکھو ڈھیر ، دھوبی گھاٹ،دروغوالہ،فتح گڑھ اور حمید پورہ شامل ہیں، این اے 129 میں میو گارڈن،میاں میر پنڈ،لاہور جم خانہ،مغلپورہ ڈرائی پورٹ،شامی روڈ،لال پل،تاج باغ،صدرکینٹ اورغازی آبادشامل ہیں۔

این اے 130 میں گلبرگ،ماڈل ٹاون،پیکو روڈ،گارڈن ٹاون،اقبال ٹاون،وحدت روڈ، اچھرہ اور شادمان شامل ہیں، این اے 131 نیا حلقہ بنایا گیاہے،جس میں آر اے بازار،نشاط کالونی،کیولری،والٹن ، ڈیفنس،کماہاں،بیدیاں روڈاور ایئر پورٹ شامل ہیں۔

این اے 132 برکی ہڈیارہ،پنگالی،جلو،ڈی ایچ اے فیز 8 کاہنہ نواور ٹاون کمیٹی کاہنہ پر مشتمل ہو گا، این اے 133 کوٹ لکھپت،دلکشاہ کالونی،اتفاق فیکٹری، مولانا شوکت علی روڈ ، باگڑیاں روڈ ،گرین ٹاون اور وفاقی کالونی پر مشتمل ہیں، این اے 134 کاہنہ نو،باگڑیاں دھرم چل،رکھ چند رائے اور کچا جیل روڈ پر مشتمل ہے۔