اسرار خان: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں شوہر کی جانب سے بیوی اور بیٹی پر مبینہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔