ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان الیکشن: پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

گلگت بلتستان الیکشن: پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق شام 5 بجے تک پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی، جس کے بعد نتائج مرتب کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ کے اختتام کے ساتھ ہی مختلف حلقوں میں ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے جبکہ غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، اس دوران ووٹرز نے مختلف حلقوں میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔