ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس، ملک بھر سے سائیکلسٹس کی شاندار شرکت

ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس، ملک بھر سے سائیکلسٹس کی شاندار شرکت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے سائیکلسٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق 50 کلومیٹر طویل اس ریس میں 50 سے زائد سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ ریس کا آغاز پنجاب اسٹیڈیم سے ہوا اور یہ والٹن روڈ اور کینال روڈ سے گزرتی ہوئی لبرٹی پر اختتام پذیر ہوئی۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق پنجاب کے محمد شکیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آرمی کے ارسلان دوسری پوزیشن پر رہے۔ طلحہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خواجہ ادریس حیدر کے مطابق کھیلوں کے اس شعبے کو ترقی دینے کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔

سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر نے اعلان کیا کہ جلد خواتین کے لیے بھی سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اس کھیل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید بتایا گیا کہ سال 2026 میں سائیکلنگ کے بڑے اور بین الاقوامی معیار کے ایونٹس منعقد کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔