ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرو ہاکی لیگ: قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں

پرو ہاکی لیگ: قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، جبکہ اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف کے ویزہ پراسس بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گول کیپنگ کوچ مظہر عباس کو پرو لیگ کے لیے ٹیم انتظامیہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور وہ ٹیم کے ہمراہ بیرون ملک نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب سابق کپتان وسیم احمد سے قومی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مقیم وسیم احمد کے بیلجیم میں ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیس رکنی اسکواڈ اور پانچ رکنی کوچنگ اسٹاف کے ویزے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ٹیم انتظامیہ میں منظورالحسن کو ہیڈ کوچ جبکہ خواجہ جنید کو ٹیم مینجر اور کوچ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ سلطان اشرف کو ویڈیو اینالسٹ اور فہد جاوید کو فزیو کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم آج لاہور میں اپنا آخری ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم 9 اپریل کی شام لاہور سے کراچی روانہ ہوگی، جبکہ 10 جون کی صبح بیلجیئم کے لیے روانہ ہونے کا امکان ہے۔