عابد چودھری:مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم وحید کرائے کا مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو خالد کے گھر لے گیا،دونوں ملزمان نے ملی بھگت سے خاتون کو کمرے میں بند کر دیا اور مل کر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے شور مچایا اور کمرے سے فرار ہو گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق شالیمار پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر لیا،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کز کے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔