ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج،  چیمپئن ٹائٹل کی جنگ!

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج،  چیمپئن ٹائٹل کی جنگ!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2026 کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن اے بی ایس ڈویلپرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

فائنل میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ کراچی وائٹس کی قیادت سعود شکیل کریں گے جبکہ ایبٹ آباد اے بی ایس ڈویلپرز کی کپتانی شاداب خان کے سپرد ہوگی۔

کراچی وائٹس کے اسکواڈ میں ابرار احمد، عبداللہ فضل، دانش عزیز، خواجہ نافع اور شان مسعود جیسے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔ دوسری جانب ایبٹ آباد کی ٹیم معاذ صداقت، شاہزیب خان، کامران غلام، خوشدل شاہ، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل مضبوط لائن اپ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

شائقین کرکٹ فائنل میچ کو پی سی بی لائیو ایپ پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔