انور عباس: پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان سعودی سفارتخانے کے مطابق یہ مبارکباد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین کا سفارتخانہ، دو مقدس مساجد کے خادم، ولی عہد، وزیر اعظم اور سعودی عوام کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی مخلصانہ مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہے۔
ترجمان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دعا ہے کہ آپ ہر سال خیریت اور سلامتی کے ساتھ یہ بابرکت دن مناتے رہیں۔
سعودی سفارتخانے کا یہ پیغام نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اخوت اور دوستی کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اسلامی اُمت کے اتحاد اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال بھی ہے۔