ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو نے دورۂ امریکہ کو "کامیاب امن مشن" قرار دے دیا

بلاول بھٹو نے دورۂ امریکہ کو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 انور عباس:   پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم "امن مشن" تھا جو کامیابی سے مکمل ہوا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ہم نے ایک اہم امن مشن مکمل کیا۔ آپ کی لگن ہماری کامیابی کا اہم عنصر رہی۔ ہم مکالمے، وقار اور ایک منصفانہ مستقبل کے لیے کھڑے تھے۔ سچائی اور سفارتکاری اکٹھے کام کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کی سرپرستی اور پروپیگنڈے کو بھرپور انداز میں بے نقاب کیا۔

پاکستانی وفد نے عالمی رہنماؤں اور سفارتی حلقوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا جبکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔