ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور: قربانی کا بیل بے قابو ، اناڑی قصائی رافیل طیاروں کیطرح گِرتے نظر آئے

ہری پور: قربانی کا بیل بے قابو ، اناڑی قصائی رافیل طیاروں کیطرح گِرتے نظر آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد تبسم: مہری پور سے ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ، عید قربان پر اناڑی قصائی رافیل طیاروں کی طرح گرتے اور لڑھکتے نظر آئے  اور بیل؟ وہ تو جیسے جمناسٹک کے مقابلے میں آیا ہو۔

ہوا کچھ یوں کہ عید کے دن دیہاڑی لگانے کے شوق میں کچھ اناڑی قصائی میدان میں کود پڑے لیکن قربانی کا بیل نکلا بہادر اور بے قابو ہوگیا۔
ہری پور میں پیش آئے اس واقعے میں قصائی حضرات نے بیل کو قابو میں کرنے کی بھرپور مگر ناکام کوشش کی۔

بیل ایسی قوت اور جوش میں تھا کہ گرنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا ، ایک بار گرتا تو اگلے ہی لمحے زمین سے جمپ مار کر ایسے کھڑا ہو جاتا جیسے اولمپکس میں سونے کا تمغہ لینا ہو۔

بیل کی ایک زوردار دولتی نے ایک شخص کو شدید زخمی بھی کر دیا۔ادھر قصائی تھک گئے اور اُدھر وڈیو بنانے والا بھی ہار مان گیا  اور وڈیو بنانی بند کر دی۔