ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں، جرمن سفیر ایلفرڈ گرانیس

عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں، جرمن سفیر ایلفرڈ گرانیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے دلچسپ اور دوستانہ انداز میں کہا ہے کہ عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔

سفیر نے عید کے دوران اپنے سیکیورٹی گارڈز کی خوشی کیلئے مویشی منڈی کا دورہ کیا تاکہ ان کے لیے دُنبے خریدے جا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے قربانی کے جانور چننے کے تجربے کو دلچسپ مگر مشکل قرار دیا۔

ایلفرڈ گرانیس نے نہ صرف مویشی منڈی کا چکر لگایا بلکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی ثقافت، مذہبی روایات اور بھائی چارے کی فضا کو بھی خوب سراہا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قربان کی روح کو سمجھنا اور دوسروں کیلئے خوشی کا سامان کرنا ایک قابل قدر جذبہ ہے اور پاکستان میں اس کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔
واضح رہے کہ آج 7 جون بروز ہفتہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کے بعد سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔