عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کےخلاف درج کر لیا گیا

Imran Khan Nominated the accused in Abdulrazzaq Advocate's Murder case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں سنگین غداری کیس کے پٹیشنر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کیخلاف درج کر لیا گیا۔

مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔

منگل کے روز کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر  گھر سے عدالت جاتے ہوئے راستے میں اپنی گاڑی پر فائرنگ سےجاں بحق ہوگئے تھے، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے بھی گزشتہ روز وکیل عبدالرزاق کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ مقتول وکیل کے قتل کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، لہٰذا قتل کے مقدمے میں انہیں نامزد کیا جائے گا۔

خاندانی دشمنی
دوسری جانب سینئر وکیل امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی خاندانی دشمنی بھی چل رہی تھی اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے پٹیشنر بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیس بدھ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر تھا، اس واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات ہونی چاہیے۔

قتل کی ابتدائی رپورٹ
پولیس سرجن کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق کو  16 گولیاں لگیں، ان پرنائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ وکیل عبدالرزاق شر  کی موت سر میں 7 گولیاں لگنے سے ہوئی۔

مقتول عبدالرزاق شر کے اہلِ خانہ نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا۔