دعا زہرہ کی عمر کتنی؟ میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

Dua zohra,age,medical report
کیپشن: Dua zohra,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دعا زہرہ کاظمی کی میڈیکل رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی عمر 17 سال کے قریب ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی بالغ نہیں ہوئی۔ 

 ذرائع کے مطابق پولیس سرجن ایج سرٹیفکیٹ کے مطابق دعا زہرہ کی ہڈیوں کی عمر تقریباً 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

  پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے جانچ سول ہسپتال کراچی کی وومن میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لاریب گل نے کی۔

 دعا زہرہ کا ایکسرے سول اسپتال کراچی کے شعبہ ریڈیالوجی میں کیا گیا تھا، چیف ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر صباء جمیل نے اپنی رائے میں دعا زہرہ کی ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان بتائی۔ سول اسپتال کراچی کے چیف ریڈیالوجسٹ کے مطابق ہڈیوں کی عمر 17 سال کے زیادہ قریب ہے۔

 واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 6 جون کو دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے 2 روز میں دعا زہرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے اور 8 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

 عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرنے کا اس وقت حکم دیا تھا جب لڑکی نے 18 سال کا ہونے کا دعویٰ کیا اور سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔