(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تردید کر دی، ٹویٹ کرتے ہوئےکہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نےکہاکہ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔ افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 7, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سستا پٹرول،سستا ڈیزل سکیم کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کے لئے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں اندراج شدہ مستحقین کو ماہانہ اضافی 2 ہزار روپے دے رہی ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو فائدہ ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 8 کروڑ 40 لاکھ شہری مستفید ہوں گے جو ملک کی ایک تہائی آبادی ہے۔اِس کے علاوہ جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار روپے سے کم ہے،وہ 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر SMS کر کے سستا پڑول ڈیزل سکیم میں رجسٹر کرائیں۔
حکومت سستا پٹرول،سستا ڈیزل سکیم کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کے لئے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں اندراج شدہ مستحقین کو ماہانہ اضافی 2 ہزار روپے دے رہی ہے۔#GovtAtWork #WeHaveWeCanWeWill #سستا_پٹرول_سستا_ڈیزل_سکیم
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 7, 2022