پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ نکلا،اہم انکشافات

Nishtar colony,policeman involved,dacoity,arrested
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)محافظ ہی ڈاکو بن گیا،تھانہ ٹاؤن شپ کا پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ نکلا،پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ کا پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ نکلا،پولیس اہلکار عاطف ساتھیوں سے ملکر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھا۔ڈاکو اہلکار کو 4 ساتھیوں سمیت نشترکالونی پولیس نے گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 6 موٹرسائیکلیں،ڈیڑھ لاکھ نقدی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار عاطف مجاہد،وقاص،ابراہیم اور عادل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں ۔