ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کی دیوار گرنے سےطالبہ کی ہلاکت پر مراد راس کا رعمل

سکول کی دیوار گرنے سےطالبہ کی ہلاکت پر مراد راس کا رعمل
کیپشن: Murad Raas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے گرین ٹاون لاہور میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے طلبا کی جناح ہسپتال میں عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی گرین ٹاون لاہور میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے طلبا کی جناح ہسپتال میں عیادت کی،ایم ایس جناح ہسپتال نے زیر علاج تین طلبا کی موجودہ صورتحال کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی،ڈاکٹر مراد راس کی ہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آنے والے نجی سکول کو فوری طور پر سیل کیا جا رہا ہے،زخمی ہونے والے طلبا کے مکمل علاج کے اخراجات کی ذمہ داری حکومت کی ہے،معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،انکا کہناتھا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید پڑھئے: گرین ٹاؤن: سکول میں افسوسناک واقعہ،1 طالبہ جاں بحق 3 زخمی

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع دی سپرٹ سکول کی دیوار گرنے سے طالبہ جان کی بازی ہارگئی تھی، دیوار گرنے کے باعث تین بچیاں زخمی بھی ہوئیں،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ایشال سہیل کے نام سے ہوئی ہے، نور فاطمہ اور  تعزیم سہیل سمیت تین طالبات کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

‎دی سپئیرٹ سکول سکولیسٹک کیمپس میں دیوار گرنے کا معاملہ پیش آیا،  سکول کا پہلا دن اور افسوس ناک واقعہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا چار فٹ چار انچ کی دیوار پر بھاری بھرکم ترپالیں لگانے سے حادثہ رونماہوا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer