ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی مالکان ہو جائیں تیار، اب کوئی رعایت نہیں ملے گی

Vehicle in Pakistan
کیپشن: Vehicle in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پرانی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں تیار،  پنجاب حکومت کی دس  سال  پرانی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی مد  میں 25 فیصد رعایت واپس لینےکا فیصلہ ، پرانی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی مد میں دی گئی رعایت پر محکمہ ایکسائز کی سفارشات منظور کرلیں گئیں ۔

 پنجاب حکومت آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے جارہی ہے اور ان تجاویز کو نئے بجٹ میں شامل بھی کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں 10 سال پرانی گاڑیوں پر عائد ٹوکن ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دی گئی تھی۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 25 فیصد ٹیکس چھوٹ واپس لے لی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسورس موبلائزیش کمیٹی نے پرانی گاڑیوں پر دی گئی 25 فیصد رعایت واپس لینے کی منظوری بھی دے دی ہے اور پرانی گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس اب نئی شرائط کے مطابق ادا کرنا ہوگا ۔

حکام کے مطابق اس سفارش کا اطلاق ان گاڑیوں پہ نہیں ہو گا جو لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ادا کرچکے ہیں 

Malik Sultan Awan

Content Writer