طلباء سڑکوں پر آگئے،بڑا مطالبہ کردیا

طلباء سڑکوں پر آگئے،بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: Students Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے طلباء کی جانب سے فنی تعلیمی بورڈ کے باہر بغیر امتحانات کے پرموٹ کرنے کے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے طلباء کا فنی تعلیمی بورڈ کے باہر بغیر امتحانات پرموٹ کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلباء نے امتحانات نہ لینے کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر طلباء نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

طلباء نے مطالبہ کیا کہ ٹیکنیکل بورڈ تمام طلباء کو بغیر امتحانات اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کا اعلان کرے۔امتحانات لینا ہے تو تعلیمی بورڈ کی طرز پر صرف منتخب مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب فنی تعلیمی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کورسسز میں طلباء کو بغیر امتحان پاس کرنا ممکن نہیں، طلباء کا امتحان لازمی لیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer