بلند وبالا عمارتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

بلند وبالا عمارتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) آتشزدگی کے آلات نہ رکھنے والی عمارتوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کارروائی ہوگی، 50 ہزار تک جرمانہ اور قوانین پرعمل درآمد نہ کرنے پر عمارت کو سربمہر کردیا جائے گا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایل ڈی اے اور والڈ سٹی اتھارٹی آتشزدگی سے متعلق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور سول ڈیفنس کے مشترکہ سروے میں بلندو بالا 460 عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس اور آتشزدگی کے آلات کی قلت کا انکشاف کیا گیا تھا، اس حوالے سے آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے ایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ایل ڈی اے کو مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔

قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی بلند عمارتوں کے خلاف کارروائیاں پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد شروع ہوں گی۔ واٹرئیڈرنٹ پوائنٹس نہ بنانے والے پلازہ مالکان کو 50 ہزار جرمانہ جبکہ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر بلڈنگ کو سر بمہر کردیا جائے گا۔

آتشزدگی قوانین کے ایس او پیز کے مطابق بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات، ہنگامی اخراج و سیڑھی ، فائر ہائیڈرنٹ، فائر الارم سسٹم، ڈرائی کیمیکل پاؤڈر، واٹر ٹائپ سی ٹو اور فائر کیمیکل سمیت دیگر آلات کی موجودگی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔