ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ارجنٹینا کا سنسنی خیز کم بیک، مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

 ارجنٹینا کا سنسنی خیز کم بیک، مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں مصر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں مصر نے جارحانہ آغاز کیا اور 15ویں منٹ میں یاسر ابراہیم کے گول کی بدولت 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔21ویں منٹ میں ارجنٹینا کو پنالٹی ملی، تاہم لیونل میسی کی پنالٹی مصری گول کیپر نے شاندار انداز میں روک کر اپنی ٹیم کی برتری برقرار رکھی۔دوسرے ہاف میں 67ویں منٹ پر مصطفیٰ زیکو نے ایک اور گول کرکے مصر کی برتری 0-2 کر دی، جس کے بعد ایسا محسوس ہونے لگا کہ افریقی ٹیم اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

تاہم ارجنٹینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 79ویں منٹ میں کرسٹیان رومیرو اور 83ویں منٹ میں لیونل میسی کے گول کی بدولت مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔انجری ٹائم میں اینزو فرنینڈس نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔