ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حکومت کو 15 روز کی مہلت دے دی

خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حکومت کو 15 روز کی مہلت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک رحمان: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹری بلدیات اور ادارہ شماریات کے حکام پیش ہوئے۔ سیکرٹری بلدیات نے بتایا کہ 15 اضلاع کے نقشہ جات اور دیگر مطلوبہ مواد ادارہ شماریات نے فراہم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مطلوبہ مواد کی فراہمی میں تاخیر پر سوال اٹھایا، جبکہ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ آئندہ صوبائی حکومت یا الیکشن کمیشن کی جانب سے نقشہ جات طلب کیے جائیں تو ادارہ شماریات انہیں بروقت فراہم کرے۔دورانِ سماعت خیبر پختونخوا کے لیے "کے پی" کا مخفف استعمال کرنے پر ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) اکرام اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو اس کے مکمل نام، خیبر پختونخوا، سے پکارا جانا چاہیے۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے بتایا کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، تاہم بلدیاتی قانون میں ترامیم کی جا رہی ہیں اور معاملہ اس وقت صوبائی کابینہ کے زیر غور ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت دینے کی درخواست بھی کی۔

درخواست پر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو 15 روز کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی۔