سٹی 42:وزیر پیٹرولیم نے کہا عالمی منڈی میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا گفتگو میں کہا عالمی منڈی میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے،اوگرا ہر ہفتے عالمی نرخوں کے مطابق قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔
بیس سال سے یہی قیمتوں کا تعین کرنے کا فارمولا رائج ہے۔اوگرا عالمی قیمتوں کی اوسط اور پی ایس او لاگت شامل کر کے قیمت مقرر کرتی ہے۔عوام پر ایندھن کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے سستے ایندھن کے لیے 130 ارب روپے فراہم کیے۔موٹر سائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو سستا ایندھن فراہم کیا گیا۔کاروبار میں منافع اور نقصان کمپنیوں کی اپنی ذمہ داری ہے۔
عالمی قیمتوں میں کمی من و عن عوام تک پہنچائی جائے۔عوام کو عالمی منڈی میں کمی کا مکمل ریلیف ملنا چاہیے۔