سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ نادرا، این بی پی اور ڈی ایچ ایل کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس کو مزید تیز، آسان اور قابلِ اعتماد بنانے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں پاسپورٹ گھر تک فراہمی کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق دیا ۔
اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پاسپورٹ کی بروقت اور محفوظ ہوم ڈلیوری یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔