سٹی 42: این ڈی ایم اے نے آج اور کل مون سون بارشوں میں شدت کی پیشگوئی کر دی
ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک لو پریشر سسٹم انڈیا کے مدھیا پردیش سے ہوتا ہوا پاکستان کا رخ کرے گا۔
اریبین سی کا موئسچر بھی پاکستان میں داخل ہوا ہے ۔ مغربی ہواؤں کا نظام خیبرپختونخوا میں داخل ہو رہا ہے ۔7 اور 8 جولائی کے دوران موسمی سلسلے کی شدت زیادہ ہے۔
9 اور 10 جولائی کو بھی شمالی علاقہ جات میں بارش کی توقع ہے۔
12 جولائی کو ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا۔