ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ میں ٹرمپ کی مداخلت کا تنازع، امریکا بیلجیئم سے بدترین شکست کھا کر باہر

ورلڈ کپ میں ٹرمپ کی مداخلت کا تنازع، امریکا بیلجیئم سے بدترین شکست کھا کر باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا فیفا ورلڈ کپ سے بیلجیئم کے ہاتھوں 1-4 کی بھاری شکست کے بعد باہر ہو گیا، تاہم میچ سے زیادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ مداخلت نے عالمی فٹبال میں ہلچل مچا دی۔

امریکی فارورڈ فولارن بالوگن پر سرخ کارڈ کے باعث ایک میچ کی پابندی عائد تھی، لیکن صدر ٹرمپ کی درخواست پر فیفا نے پابندی معطل کر دی، جس کے بعد وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے۔ اس فیصلے پر بیلجیئم، یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا اور کئی قومی فٹبال فیڈریشنز نے شدید اعتراض کرتے ہوئے فیفا کے فیصلے کو قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دیا۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ٹرمپ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالوگن کا معاملہ فیفا کے آزاد عدالتی نظام کے تحت نمٹایا گیا اور تمام فیصلے ضابطوں کے مطابق کیے گئے۔

دوسری جانب سابق فیفا صدر سیپ بلاٹر اور معروف کوچ یورگن کلوپ سمیت کئی بڑی شخصیات نے بھی اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر سیاسی اثر و رسوخ کھیل کے فیصلوں پر حاوی ہوا تو فٹبال کی ساکھ متاثر ہوگی۔

بیلجیئم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ بالوگن اپنی واپسی کے باوجود ٹیم کے لیے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔