ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں سوئی ناردرن گیس کمپنی کھانا پکانے کے مقررہ اوقات میں بھی صارفین کو مناسب پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

 گیس کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو روزمرہ معمولات، خصوصاً کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے صبح، دوپہر اور شام تین اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس فراہمی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن اس شیڈول پر مؤثر عملدرآمد نہیں کر رہی ,بالخصوص صبح ناشتے کے وقت گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جبکہ دوپہر اور شام کے اوقات میں بھی صورتحال تسلی بخش نہیں۔

صارفین کے مطابق گیس کی مسلسل بندش اور کم پریشر کے باعث گھریلو امور شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ متبادل ایندھن کے استعمال سے اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات بڑھ رہی ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔