زین مدنی:پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ان کی تدفین منشی ہسپتال قبرستان میں کی گئی، جبکہ نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ موہنی روڈ پر ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سہیل احمد، نور الحسن، محسن عباس حیدر، شاہد خان اور وسیم پنوں بھی موجود تھے۔
سینئر اداکار جواد وسیم نے اللہ رکھا پیپسی کی نماز جنازہ پڑھائی، جبکہ مداحوں، ساتھی فنکاروں اور عزیز و اقارب نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔