سٹی 42: جوہرٹاؤن میں شیرکےحملےمیں زخمی ہونےوالوں کیلئےامدادکااعلان کردیا
وزیراعلیٰ نے زخمی بچوں اور خاتون کیلئے5،5لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا
مریم نواز نے کہا کسی بھی مقام پر غیر قانونی جنگلی حیات رکھنے کی اجازت نہیں ہے ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی شیر رکھنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، 22مقامات پر چھاپوں کے دوران 8 غیر قانونی طور پر رکھے شیر برآمد ہوگئے ، لائسنس کے بغیرشیر پالنے پر 5 افراد کوحراست میں لیا گیا
جنگلی جانوروں رکھنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی ایپ تیار کرلی ، وائلڈ لائف ایپ پر 584 جنگلی شیر اور ٹائیگر کی رجسٹریشن کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App