سٹی 42 : وفاقی دارلحکومت میں جعلی و غیر معیاری ادویات کی جدید آلات سے نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جعلی و غیر معیاری ادویات کی نگرانی کیلئے ہینڈ ہیلڈر اینالائزرز خرید لئے گئے ۔ اینالائزر مشین 40 سیکنڈز میں جعلی و غیر معیاری دوا کی نشاندہی کرتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارمیسی سروسز اور ڈرگ کنٹرول کو جدید آلات موصول ہوگئے ہیں، اینالائزرز سے ادویات ، خام مال، مارفین و منشیات کی جانچ ہو سکے گی۔ اینالائرز مشین کی خریداری پی ایس ڈی پی کے تحت ہوئی ہے، منصوبہ کا پی سی ون کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کا تیار کیا تھا۔