وسیم احمد:فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔
انجری کے باعث حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے،سان فرانسسکویونیکارنزنےحارث رؤف کےان فٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔
سان فرانسسکو یونیکارنز کے مطابق حارث روف ہیم اسٹرنگ انجری سے بقیہ میجر لیگ کرکٹ مس کرینگے ،نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ کے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں تاہم حارث رؤف کے فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شمولیت کے امکانات نہیں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کم از کم بنگلادیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے۔حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App