ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوس ناک خبر، پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے

 افسوس ناک خبر، پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد راجہ:ٹنڈوالہ یار پیپلزپارٹی کے ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی کے والد پی پی کے سابق صوبائی وزیر الحاج عبد الستار بچانی کراچی کی نجی ہسپتال میں وفات پا گئے۔

تفصیلات کےمطابق الحاج عبد الستار بچانی ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے تھے، عبد الستار بچانی سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر تھے ۔
سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر مرحوم حاجی عبد الستار بچانی کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد دارلعلوم مدرسے کے باہر ادا کی جائے گی ، مرحوم کی جسد خاکی کنڈا وصی قبرستان میں سپرد خاک کی جائے گی ۔

 اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنماعبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔