ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

IMF
کیپشن: IMF
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر  بجٹ میں غیر ملکی قرضوں میں 12 ارب 80 کروڑ ڈالرز کا  اضافہ کردیا۔ 

دستاویزات کے مطابق نظر ثانی شدہ بجٹ میں غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 28 ارب 20 کروڑ ڈالرز کردیا گیا،10 جون کو پیش کیے گئے بجٹ میں غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز لگایا گیا تھا۔

وزارت خزانہ نے رواں سال آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالرز کا قرضہ بجٹ میں شامل کرلیا جبکہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز کے قرض کو بھی بجٹ میں شامل کرلیا گیا اور چین سے 4 ارب ڈالرز کے قرض کو بھی بجٹ کا حصہ بنا لیا گیا، پروگرام لونز کا حجم 3 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے بڑھا کر 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کردیا گیا۔