دعا زہرہ کے خاوند ظہیر احمدنے بڑاقدم اُٹھالیا

Dua Zahra And Zaheer
کیپشن: Dua Zahra
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: دعا زہرہ کے خاوند ظہیر احمد نے پولیس گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دعازہرہ کے خاوندظہیر احمد نےعدالت سے رجوع کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں ظہیر احمد کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔جسٹس مس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔ ظہیر احمد اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے.

جسٹس مس عالیہ نیلم نے سوال کیا،کب کی ایف آئی آر ہے؟وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ سولہ اپریل کی ایف آئی آر ہے۔پہلے مقدمہ میں ضمانت کروائی کرلی ہے۔اب مجسٹریٹ کے حکم پر کیس کی دوبارہ تفتیش ہونے لگی ہے۔

 جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا آپ کو کیسے پتہ ہے کہ اس تفتیش کے بعد اسے گرفتار کرلیا جائے گا؟۔جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اطلاعات ہیں کہ پولیس ظہیراحمد کو قصوار وار قرار دے رہی ہے۔دوبارہ تفتیش میں ملزم کو قصوروار ظاہر کرکے سندھ پولیس ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لے گی۔

علاوہ ازیں عدالت نے ظہیر احمد کی حفاظتی عبوری درخواست 14جولائی تک ضمانت منظور کرلی ۔