طلبہ تیاری پکڑیں؛ میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

طلبہ تیاری پکڑیں؛ میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی
کیپشن: Matric Date Sheet
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری، پہلا پرچہ 29 جولائی کو ہوگا، لاہور بورڈ پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے لے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میڑک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے،میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 29 جولائی سے ہوگا،میٹرک کے امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے،لاہور بورڈ کے تحت دسویں کے امتحان کے پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے ہوں گے،دو شفٹوں میں ہونے والے ان امتحانات کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے جبکہ طلباء کی رول نمبر سلپس آئندہ ہفتے سے جاری ہوں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا شیڈول تیار کرلیا تھا جس کے مطابق  بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا اور دہم جماعت کے امتحان کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا،  گیارہویں کے امتحان 12 اگست اور نہم کے 28 اگست شروع ہوں گے،  نتائج کا اعلان پیپر ختم ہونے کے 75 دنوں بعد کیا جائے گا۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 10 جولائی کوسائیکالوجی کا ہوگا، 12 کو کیمسٹری، 13 کو سوکس ،14 کو ایجوکیشن کا پیپر ہوگا۔15جولائی کو پنجابی ، 16 کو سوکس اور17 اسلامیات کا پیپر ہوگا، 19 جولائی اکنامکس اور 27 کو بیالوجی اور حساب کا پیپر ہوگا۔

میٹرک کا پہلا پیپر 29 جولائی کو عربی کا ہوگا، 30 جولائی کو کیمسٹری،31 کو سوکس کا پیپر ہوگا۔ 2اگست کو ایجوکیشن اور 3 اگست کو حساب کا پیپر ہوگا، 9 اگست کو آخری پیپر حساب اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا،ڈیٹ شیٹ کا حتمی فیصلہ پی بی سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer