ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا آپ جانتے ہیں؟  یوسف خان کا نام دلیپ کمار کس نے رکھا؟

کیا آپ جانتے ہیں؟  یوسف خان کا نام دلیپ کمار کس نے رکھا؟
کیپشن: dalip
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جب بمبئی ٹاکیز میں کسی فلم کی شوٹنگ دیکھنے جانے والے خوبصورت نوجوان یوسف خان سے دیویکا رانی نے پوچھا کہ کیا آپ اردو جانتے ہیں؟ جیسے ہی یوسف نے ہاں میں سر ہلایا انھوں نے دوسرا سوال کیا، کیا آپ اداکار بننا پسند کریں گے؟ اور پھر آگے کی کہانی ایک تاریخ ہے۔

اپنے زمانے کی معروف اداکارہ اور فلمساز دیویکا رانی کے ساتھ ایک غیر متوقع ملاقات نے دلیپ کمار کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ چالیس کی دہائی میں اگرچہ دیویکا رانی بھارتی فلمی صنعت کا ایک بڑا نام تھیں، لیکن ان کا سب سے بڑا کارنامہ پشاور کے پھلوں کے تاجر کے بیٹے یوسف خان کو دلیپ کمار بنانا تھا۔دیویکا رانی کا خیال تھا کہ رومانٹک ہیرو پر یوسف خان کا نام زیادہ نہیں جچے گا۔

اس وقت بمبئی ٹاکیز میں کام کرنے والے نریندر شرما جو بعد میں ہندی کے ایک بڑے شاعر ہوئے انھوں نے تین نام تجویز کیے. جہانگیر، واسودیو اور دلیپ کمار۔ یوسف خان نے اپنا نیا نام دلیپ کمار کے طور پر منتخب کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے پورے کیریئر میں دلیپ کمار نے صرف ایک بار کوئی مسلم کردار ادا کیا اور وہ بھی کے آصف کی مغل اعظم میں شہزادہ سلیم کا کردار۔

Suhail Ahmad

Senior content editor