پاکستان کےخوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری, پہلے نمبر پر کون

پاکستان کےخوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری, پہلے نمبر پر کون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)دنیا بھر کی طرح پاکستان  میں بھی خوبصورت شخصیات موجود ہیں جن کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں،رواں سال پاکستان کے35 خوبصورت مردوں کی فہرست جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 35 خوبصورت مردوں کی فہرست میں زیادہ تر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں، جاری کردہ فہرست میں پہلےنمبر معروف اداکار عمران عباس ہیں، فہرست کے جاری ہونے اور پہلے نمبر پر آنے پر ورسٹائل اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'وہ پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، ساتھ ہی کیپشن میں اس سے متعلق خبر کا لنک بھی موجود ہے۔

رواں سال2020 پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست  میں اداکار عماد عرفانی دوسرے اور بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری تیسرے نمبر پر ہیں ،چوتھے نمبر پر اداکار و میزبان دانش تیمور ہیں، پانچویں نمبر پر عمر شہزاد، چھٹے پر شہزاد نور، ساتھویں پر ماڈل حسنین لہری، آٹھویں نمبر پر اداکار آغا علی، نوویں پر سکندر رضوی اور دسویں نمبر پر زیان ملک ہے۔ فہرست میں 13ویں نمبر پر اداکار شہریار منور، 16ویں پر معروف اداکار میکال ذلفقار، 19ویں پر اداکار نبیل زبیری، 22ویں نمبر پر اداکار و ٹک ٹاک اسٹار نور حسن ہیں۔

علاوہ ازیں اس فہرست کے مطابق فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد 24ویں نمبر پر ہیں جبکہ 25ویں نمبر پر اداکار عثمان مختار، 26ویں پر اداکار فواد خان، 29 ویں پر فلم انڈسڑی کے اداکار بلال اشرف ہیں۔ پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں 31ویں نمبر پر باکسر عامر خان اور 32ویں نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ہیں۔

اداکار زاہد احمد کا اس فہرست میں 33واں نمبر ہے جبکہ اداکار احسن خان 34ویں اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی 35ویں نمبر پر ہیں۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer