سوشانت کی خودکشی سےقبل سابقہ مینیجر کی موت پر اہلخانہ کا بیان

سوشانت کی خودکشی سےقبل سابقہ مینیجر کی موت پر اہلخانہ کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کے مشہور 34 سالہ اداکار   سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کی خبر وائرل ہونے پر بالی ووڈ اداکار اور ان کے مداحوں کو شدید دھچکا لگا،پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی ان موت پر اظہار افسوس کیا، سوشانت کی سابقہ مینیجر نےمبینہ خودکشی کی جس پر اہلخانہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسڑی کے معروف اداکار34 سالہ  سوشانت سنگھ راجپوت نے گلے میں پھندا ڈالا کرزندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، ان کی اچانک موت کی خبرسن کر ساتھی اداکار اور بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ لوگ ششدرہ رہ گئے تھے، اداکار  بے وقت موت پرمداحوں غصے میں لال پیلے ہوگئے تھے اور انہوں نے خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیاتھا جس پر  ان کے والد، 2 بہنیں اور منیجر سمیت 9 افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے، سوشانت کی سابقہ مینیجر ڈیشا سالین نے بھی ان سے قبل خودکشی کرلی تھی جس پر ایک نئی بحث شروع ہوچکی ہے،  ڈیشا سالین کے اہلخانہ نےمبینہ خودکشی سےمتعلق افواہوں کی تردید کردی۔

سوشانت کی سابقہ مینیجر    ڈیشا سالین کے اہلِ خانہ ایک بیان میں کہا کہ ہم بھی انسان ہیں، امید ہے کہ آپ لوگ بھی ہمارا درد سمجھیں گے۔ ہم نے اپنا عزیز کھویا ہے، ہم اس وقت پریشان کن صورتحال سے گزر رہے ہیں،اسی وقت ڈیشا کی موت سے متعلق جاری افواہیں مزید تکلیف کا باعث بن رہی ہیں۔ یہ افواہیں نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہیں بلکہ یہ ڈیشا کے والدین اور ان کے قریبی لوگوں کی ساکھ کو بھی خراب کر رہے ہیں۔ ڈیشا سالین کے اہلخانہ نے اپیل کی کہ ہمارا زخم بھرنے میں ہماری مدد کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کریں۔ ڈیشا کسی کی بیٹی، بہن اور دوست تھیں۔

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں جس میں  سوشانت سنگھ راجپوت اور ڈیشا سالین  کی موت کو ایک ساتھ جوڑنے کی کوشش بھی کی جاتی رہی۔

یاد رہے کہ  سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی سے قبل ان کی مینیجر ڈیشا سالین نے بھی خود کشی کر لی تھی جس کے تقریباً ایک ہفتے بعد سوشانت سنگھ راجپوت  نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔



 

M .SAJID .KHAN

Content Writer