جسٹن گرلز نے اپنی البم کی تیاری شروع کردی

جسٹن گرلز نے اپنی البم کی تیاری شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مزنگ(زین مدنی)گڑوی بجا کر انگلش گانے گانے والی جسٹن گرلز نے باقاعدہ پروفیشنل گلوکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وہ ان دنوں معروف میوزک ارینجر ظہیر عباس کے ساتھ مل کر ایک آڈیو البم بنا رہی ہیں جس کے گانے انگلش اور اردو زبان میں ہیں جبکہ ان دنوں گانوں کی صدابندی بھی مکمل کی جارہی ہے ۔جن کا میوزک بھی ظہیر عباس ارینج کررہے ہیں ۔ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں گلوکاری میں تب ہی نام بنائیں گی جب اپنے انداز میں نت نئے گانے گائیں گی کیونکہ یہاں وہ ہی گلوکار مقبول ہوتا ہے جو نت نئے انداز سے گانے مسلسل گاتا رہتا ہے ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستانی جسٹن گرلز نے صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ اور گلوکار خالد خان کے ساتھ صوفی گیت گایا،  گیت کی ریکارڈنگ ون میڈیا پروڈکشن سٹوڈیومیں مکمل کی گئی، اس گیت کی موسیقی ظہیر عباس نے ترتیب دی تھی جبکہ لائیو انسٹرومنٹس خرم عباس اور قاسم علی نے بجائے اور  گانے کی دھن احسن عباس کی بنائی ہوئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer