شہزاد خان: حکومتی نرخوں پرملنےوالےآٹےکامعیار بہتر نہ ہوسکا ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔
پرائیویٹ کمپنیاں 5 کلو آٹا 800 روپے کا دے رہی ہیں جبکہ حکومتی نرخوں پر 10کلو آٹا تھیلا 905 اور20 کلو کاتھیلا1808 روپے میں دستیاب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کا آٹا معیاری تو ہے مگر قیمتیں بہت زیادہ ہیں ، نے پرائیویٹ کمپنیوں کے آٹے کی قیمتوں میں کمی جبکہ حکومتی آٹے کا معیاربہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔