عابد چودھری: ہڈیارہ میں پولیس اہلکار نے 35 سالہ شخص کو قتل کردیا۔
ملزم حسن نے چھری کے وار کرکے عامر کو قتل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عامر ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں، ملزم حسن پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔