محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا  رات گئے دورہ، مزدوروں کو شاباش

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے شدید سردی میں چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ، ایمرجنسی،مین کوریڈور اور وارڈز میں اپ گریڈیشن کا کام تیز کروا دیا۔
وزیراعلی  نے مین کوریڈور اور استقبالیہ کاؤنٹرکا معائنہ کیا،کام کے معیار کو چیک کیا،مین کوریڈور میں ٹائلز لگانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور ائرکنڈیشننگ سسٹم کی وائرنگ کے کام میں معیار اورحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آئندہ 3روز میں مکمل کیا جائے۔وزیراعلی محسن نقوی نے مین کوریڈور میں تیز رفتاری سے کام پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سیکرٹری صحت اور ان کی ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔وزیراعلی محسن نقوی نے رات کو کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور رات گئے تک محنت سے کام کرنے پر شاباش دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں 100سے زائد ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31جنوری تک مکمل کریں گے۔پوری ٹیم دن رات کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 100سے زائد ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31جنوری تک مکمل کریں گے۔پوری ٹیم دن رات کوشاں ہے۔ انشا ء اللہ خلوص نیت سے کی جانے والی محنت کا ثمر عوام کو ضرور ملے گا۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن کے تحت کئے گئے کاموں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت ٹائلز لگانے اور فنشنگ ورک شروع ہو چکا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سیکرٹری صحت،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔