ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 جنوری سے پنجاب میں  برفباری کی افواہ، میٹ آفس نےحقیقت بتا دی

MET Office Pakistan, Cold-wave, Punjab extreme weather, Speculations January 12 to 15, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران شدید سرد موسم کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ 
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق محکمہ موسمیات سوشل میڈیا پر  اپنے نام سےچلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہے۔ محکمہ موسمیات موسم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان بے بنیاد خبروں کو نظر انداز کریں۔

واضح رہے کہ کچھ روز سے سوشل پلیٹ فارمز پر محکمہ موسمیات کے نام سے ایک فیک پریس ریلیز پھیلائی جا رہی ہے جس مین دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 جنوری سے 15 جنوری کے دوران پنجاب مین شدید سری کیلہر کی وجہ سے راتوں کو برف پڑنے لگے گی۔